پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ آج سے کراچی میں منعقد ہو گا

07-21-2023

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے لئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلہ میں پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 21 سے 23 جولائی تک کراچی میں منعقد ہو گا۔

سابق کپتان انضمام الحق، راشد لطیف، محمد اکرم اور کامران اکمل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے۔ 21 جولائی کو کراچی ریجن، 22 جولائی کو حیدر آباد، لاڑکانہ ریجن، 23 جولائی کو شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے درمیان میچ کرایا جائے گا۔