فیروز والا : دو تیز رفتار رکشوں میں تصادم ، 13 افراد زخمی

07-21-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر فیروز والا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیروز والا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں دو تیز رفتار رکشوں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔