ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار

07-20-2023

(لاہور نیوز) ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔

ریلویز پولیس رائیونڈ نے چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم نے راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ کو ٹرین موسیٰ پاک میں پریم نگر کے قریب خنجر کے زور پر لوٹ لیا تھا۔ ملزم نے مسافر سے 93 ہزار 500 روپے لوٹے تھے۔ مسافر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک میں سفر کر رہا تھا۔ ملزم صدیق نے ٹرین رائیونڈ رکنے پر چھلانگ لگا کر ریلوے یارڈ کی طرف دوڑ لگا دی۔ مسافر کے شور مچانے پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔