لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 2 ارب 89 کروڑ روپے کا بجٹ منظور
07-20-2023
(لاہور نیوز) سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 2 ارب 89 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔
لوکل گورنمنٹ بورڈ ملازمین کی بنیادی تنخواہوں پر 30 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔ لوکل گورنمنٹ بورڈ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 74 کروڑ روپے منظور کر لیے گئے۔ پنشن کی ادائیگیوں کے لیے 65 کروڑ روپے منظور کر لیے گئے۔ نان سیلری بجٹ کی مد میں 11 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔ یوٹیلیٹی بلز اور پی او ایل چارجز کی مد میں 29 ملین مختص کیے گئے۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔