لیسکو ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس کی منظوری

07-20-2023

(لاہور نیوز) لیسکو ملازمین کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس کی منظوری دے دی۔

لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔ گریڈ 1 سے 16 تک تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔ گریڈ 17 سے زائد کے لیے تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ کی بھی منظوری دے دی گئی۔ چیئرمین حافظ میاں محمد نعمان کی سربراہی میں لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ لیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔