پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی
07-20-2023
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کیا۔ ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ گریڈ 5 سے 22 تک کے ملازمین مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ احتجاج میں شریک ملازمین نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے حالات بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ کوئی مستقل وائس چانسلر بھی تعینات نہیں کیا جاتا۔ مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یونین کے سیکرٹری جنرل طیب اعجاز نے کہا کہ وفاق کی تجویز کے مطابق تنخواہیں اور الاؤنس بڑھائے جائیں۔ نگران وزیر اعلیٰ اور وائس چانسلر فوری ہمارے مطالبات مانیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین سپیشل الاؤنس، سیف بونس اور ہاؤس ریکوزیشن نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔