سابق وزیراعظم عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

07-20-2023

(لاہور نیوز) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے سابق وزیراعظم عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج فار ویمن کینٹ میں اخلاقی لیڈر شپ کے فروغ پر خصوصی سیمینار ہوا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی سیمینار میں خصوصی شرکت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اگر انہیں موقع اور درست سمت نہ ملی تو یہ بوجھ بن سکتے ہیں۔ یوتھ کو جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا ہو گا۔ جس معاشرے میں اخلاقیات نہیں ہوتیں، وہ ترقی نہیں کرتا۔ عظمیٰ بخاری کا ’’لاہور نیوز‘‘ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے، اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے بیان کا پہلے بھی سب کو پتہ تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلسل ریلیف مل رہا ہے، انہیں کان سے پکڑ کر عدالت پیش کرنا ہو گا۔ تقریب سے مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے سلمیٰ بٹ، ٹیچر ونگ کے کوآرڈینیٹر مزمل محمود، ڈی پی آئی کالجز اور دیگر  نے بھی خطاب کیا۔