ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم،109 پولیس ملازمین کو چالان ٹکٹس جاری

07-20-2023

(لاہور نیوز) ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم میں سٹی ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، مہم کے تحت اب تک 109 پولیس ملازمین کو بھی چالان ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین سمیت سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، کسی بھی شہری کو پابندی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم میں بغیر ہیلمٹ وکلاء کے خلاف بھی کارروائی کی جاری ہے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ شہری ہیلمٹ اپنے اور اپنوں کے لئے پہنیں، ہیلمٹ کی سختی کا مقصد شہریوں کو جان لیوا حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔ ادھر ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے سخت کریک ڈاؤن پر ڈاکٹرز نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈ انجری کیسز میں واضح کمی ہوئی، 95 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ مہم کی پاسداری کرنا خوش آئند ہے ۔