مہنگائی کا گراف مسلسل بلند، پولٹری مصنوعات پہنچ سے دور

07-20-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف مسلسل بلند ہو رہا ہے ۔ پولٹری مصنوعات پہنچ سے دور ہیں تو سبزی مارکیٹ میں بھی مہنگائی کا راج برقرار ہے۔

سبزی مارکیٹ بھی موسم کے زیر اثر آ گئی۔ بارشوں سے سبزیوں کی فصل متاثر ہونے لگی۔ مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 100 روپے فی کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 140 روپے تک مل رہے۔ آلو بھی 100 روپے  فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔ پیاز 70 ، لہسن 500 اور ادرک 1100 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ بینگن 150، پالک 80 ، پھول گوبھی 200 اور بھنڈی 180 روپے کلو ہے۔ پولٹری مصنوعات کی خریداری بھی بدستور جیب پر بھاری ہے۔ برائلر گوشت مزید 8 روپے سستا ہونے کے بعد 567 روپے فی کلو  ہو گیا۔ فارمی انڈے 257 روپے فی درجن ہیں۔ عوام کہتے ہیں چیک اینڈ بیلنس کہیں نظر نہیں آتا۔ انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جا رہا۔ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔