سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

07-20-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 303.20 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45398.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.67 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 73 لاکھ 45 ہزار 932 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔