لاہور پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل، سی آئی اے انویسٹی گیشن ونگ سے الگ

07-20-2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کا انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کر دی گئی، سی آئی اے ونگ کو انویسٹی گیشن ونگ سے علیحدہ اور ایس پی سی آئی اے کی سیٹ کو ڈی آئی جی کی سیٹ پر اپ گریڈ کر دیا گیا۔

سی آئی اے پولیس کو انویسٹی گیشن ونگ سے  مکمل طورپرعلیحدہ کر دیا گیا، سی سی پی او لاہور کی طرف سے بھجوائی گئی سمری کی آئی جی پنجاب نے منظوری دی، آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی سی آئی اے کی سیٹ کی بھی منظوری دے دی، ایس ایس پی سی آئی اے کی سیٹ کو اپ گریڈ کر کے ڈی آئی جی سی آئی اے کر دیا گیا۔ نئے انتظامی ڈھانچے کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے  کے ماتحت 4 ایس پیز اور 12 ڈی ایس پیز ہوں گے، لاہور کی جغرافیائی حد کو دیکھتے ہوئے سی آئی اے ونگ کو 2 ایس پیز میں تقسیم کیا گیا، ایس پی  نارتھ، ایس پی ساؤتھ اور ایس پی ایڈمن سی آئی اے کی 3 سیٹیں نئی بنائی گئی ہیں، ایس پی اے وی ایل ایس بھی ڈی آئی جی سی آئی اے کے ماتحت ہو گا۔ 6 ڈی ایس پیز کی سیٹیں بھی نئی بنائی گئی ہیں، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سیٹوں پر تعیناتی بھی کردی گئی ہے، ڈی آئی جی سی آئی اے براہ راست سی سی پی او لاہور کے ماتحت ہوں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سی آئی اے کو الگ یونٹ کے حوالے سے جلد سٹینڈنگ آرڈر جاری کریں گے۔