نالہ لئی منصوبے کو منظور کرنے کی کوشش کریں گے:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی
07-20-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نالہ لئی منصوبے کو منظور کرنے کی کوشش کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی میں ریکارڈ 205 ملی میٹر بارش ہوئی، ضلعی انتظامیہ نے پیشگی کے اقدامات کئے تھے جس کی وجہ سے نقصان نہیں ہوا، نالوں کی بروقت صفائی سے نکاسی آب میں آسانی ہوئی۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ نالہ لئی منصوبے کو منظور کرنے کی کوشش کریں گے، راولپنڈی کے لیے جو وسائل چاہیے ہوں وہ پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔