روپے کی مسلسل بے قدری، ڈالر کی قیمت میں اضافہ
07-20-2023
(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 14 پیسے پر بند ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 293 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔