وزارت خزانہ کا بجلی بلوں میں ریڈیو فیس بھی عائد کرنے کا فیصلہ

07-20-2023

(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ اب ریڈیو فیس بھی شامل ہو گی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت خزانہ کے حکام  نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہو گی، بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو کی فیس عائد ہو گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے بل میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہو گی، وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کر لی ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق صارفین سے موصول ہونے والی رقم ریڈیو ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہو گی۔