آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کا پرومو جاری کردیا

07-20-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈیا میں منعقد ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023 ء کا پرومو جاری کردیا ۔

پرومو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی ایکشن میں دکھائی دیے ہیں ، ورلڈکپ پرومو میں گزشتہ ورلڈکپ کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ پرومو 2 منٹ اور 13 سیکنڈز کے دورانیے پر محیط ہے۔ پاکستانی شائقین نے پرومو پر اعتراض اٹھایا ہے کہ پرومو میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا گیا ہے ،بھارت نے ورلڈکپ کے پرومو میں بھی تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔