ورلڈکپ پرومو: بھارت باز نہ آیا، پاکستانی کھلاڑی نظرانداز

07-20-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کا میزبان بھارت میزبانی کے فرائض بھول گیا،بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا،آٸی سی سی ورلڈکپ کے دو منٹ طویل پرومو میں پاکستان کا کوئی شاٹ شامل نہیں کیا گیا۔

پوری ویڈیو میں نینو سیکنڈ کا ایک شاہین آفریدی کا شاٹ شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور دنیائے کرکٹ کے بادشاہ ون ڈے کے نمبرون بیٹر بابراعظم کا بھی کوئی شاٹ شامل نہیں کیا گیا۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کا پرومو جاری کردیا ہے۔ پرومو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی ان ایکشن ہیں۔ پرومو میں مرلی دھرن، جونٹی رہوڈز اور سورو گنگولی سمیت کئی کرکٹرزبھی جلوہ گر ہیں، ورلڈکپ پرومومیں گزشتہ ورلڈکپ کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں