چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد

07-20-2023

(ویب ڈیسک) چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف جیت پرمبارکباد دی ہے۔

چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کپتان بابراعظم کی قیادت میں پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور کامیاب ہوئی ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے مزید کہا کہ قومی ٹیم مزید کامیابیاں سمیٹ کر پاکستان کا نام روشن کرے گی ۔