پروفیسر نادیہ نسیم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر مقرر

07-20-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 پروفیسر نادیہ نسیم کو تین سال کیلئے یو ایچ ایس کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر نادیہ یونیورسٹی کے ہسٹو پیتھالوجی شعبہ کی سربراہ ہیں۔وہ یو ایچ ایس کے کنٹرولر امتحانات اور رجسٹرار کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ پروفیسر نادیہ نسیم علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی گریجوایٹ ہیں۔ انھوں نے ہسٹو پیتھالوجی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری یو ایچ ایس سے حاصل کی۔ وہ 75 سے زائد ریسرچ پیپرز کی مصنف ہیں اور تحقیق کے شعبے میں کئی غیر ملکی اور ملکی گرانٹس اور فیلو شپ ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے نئے تقرر پر پروفیسر نادیہ نسیم کو مبارکباد دی ہے۔