پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان پیش

07-20-2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان پیش کر دیا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ سٹیٹ بینک دنیا میں دیگر ممالک کی طرح ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے سسٹم کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی ملک میں بھی ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو منصوبے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کا پروگرام لانچ کیا جائے گا، ابھی ڈیجیٹل کرنسی کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہیں کوئی دھوکہ نہ ہو جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر ڈیجیٹل کرنسی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔