جنت مرزا کے بعد انکی بہن علشبہ کی منگنی بھی ٹوٹ گئی

07-20-2023

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بعد ان کی بہن علشبہ کی منگنی بھی ٹوٹ گئی۔

جنت مرزا کی بہن اور مشہور ٹک ٹاکرعلشبہ انجم کی منگنی عفان ملک سے خوب دھوم دھام سے ہوئی تاہم اب ان کے سابق منگیتر نے رشتہ ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ پہلے علشبہ اور عفان ملک کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ ہوئیں۔ پھر ان دونوں ٹک ٹاکرز نے ایک دوسرے کو فالو کرنا بھی چھوڑ دیا۔ جس کے بعد سے ان دونوں کے فینز میں بے چینی بڑھنے لگی ۔ اب عفان ملک کی ہی ایک پوسٹ پر کسی فین نے پوچھ ہی لیا کہ کیا آپ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے۔ جواب میں عفان ملک نے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کر دی۔