خلیل الرحمان قمر 1 کروڑ معاوضہ دیں تو انکے ساتھ کام کر سکتی ہوں: انوشے اشرف

07-20-2023

(ویب ڈیسک) وی جے اورمیزبان انوشے اشرف نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا ،اب ان کا کہنا ہے کہ اگر1کروڑ معاوضہ ملے تو شاید وہ کام کر لیں گی۔

ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران جب انوشے اشرف سے پوچھا گیا کہ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ توانوشے نے جواب دیا کہ وہ اداکارہ تو ہیں نہیں تو ان کے لیے انکار کرنا بہت ہی آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کونسا میرے پاس آ آ کر مجھے آفر دے رہے ہیں کہ میرے ڈرامے میں کام کر لو ۔ انوشے نے بتایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ 50 لاکھ آفر کریں تو بھی وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی ۔ تاہم انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب اگر وہ 1 کروڑ آفر کریں تو ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوچوں گی۔ پروگرام کے دوران انوشے نے بتایا کہ ان کو اداکاری کرنے کا کبھی بھی شوق نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ نہ میں ڈرامہ دیکھتی ہوں نہ مجھے ڈرامے اچھے لگتے ہیں۔