پنجاب کے 95 نجی تعلیمی ادارے جعلی، غیر رجسٹرڈ اورغیرقانونی قرار

07-20-2023

(ویب ڈیسک) ہائیرایجوکیشن کمیشن نے پنجاب کے 95 نجی تعلیمی اداروں کو جعلی، غیررجسٹرڈ اورغیر قانونی قراردے دیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق ملک بھر میں 157 تعلیمی ادارے غیر قانونی اور جعلی ہیں ۔پنجاب کے 95 نجی تعلیمی اداروں کو جعلی، غیر رجسٹرڈ اورغیر قانونی قراردیا گیا ہے،جن میں لاہور 31 تعلیمی اداروں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جاری فہرست کے مطابق راولپنڈی کے 15 ،فیصل آباد 8، ملتان کے8،8 اورمیاں چنوں کے 4 تعلیمی ادارے غیرقانونی ہیں۔ اس کے علاوہ ایچ ای سی کی فہرست میں رحیم یار خان، مظفرگڑھ، گوجرانوالہ، لیہ، ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن نےکہا ہے کہ طلبا داخلے لینے سے پہلے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چیک کریں۔