خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی

07-20-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی۔

نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 'ایٹ تھاؤزنڈرز( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں)' سر کرلیں، وہ  یہ کارنامہ  سرانجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ نائلہ نے یہ کارنامہ آج 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا۔ براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔ پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی۔ نائلہ نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کیا ہے۔ وہ نانگا پربت ، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں جبکہ 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر  کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔