ساجد سدپارہ نے ایک اور چوٹی بغیر آکسیجن سر کر لی

07-20-2023

(ویب ڈیسک) ساجد سدپارہ نے 8051 میٹر براڈ پیک سر کر لی ہے، وہ بغیر آکسیجن کے چوٹی سر کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ساجد سدپارہ اپنی مہم میں روسی مسلم خاتون علینا کو بھی گائیڈ کر رہے ہیں، ساجد سدپارہ دوپہر چوٹی سر کرنے کے بعد کیمپ تھری پر پہنچیں گے، ساجد سدپارہ کے ٹو پہاڑ کی تاریخی صفائی مہم کو بھی لیڈ کر رہے ہیں۔ ساجد سدپارہ کی دوسری ٹیم صفائی مہم میں بھی بھرپور شریک ہے، ساجد سدپارہ نے اس سال کے شروع میں رضا کارانہ طور پر کے ٹو کی صفائی مہم کا اعلان کیا تھا۔