وزیر اعظم نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی
07-19-2023
(ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر پوری قوم اور امت مسلمہ کے نام پیغام جاری کر دیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہجری سال 1445ھ کے آغاز پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے دعا کی کہ یہ نیا سال ملکِ پاکستان اور عالمِ اسلام کیلئے امن، ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان مصیبتوں کا شکار ہیں ان کے لئے اللہ رب العزت بے شمار آسانیاں پیدا کرے۔