سائفر کی تحقیقات کا آغاز، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیا

07-19-2023

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے 25 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کے معاملے پر مطلوبہ دستاویزات ساتھ لے کر آئیں۔ نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی جانب سے پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔