لاہور عجائب گھر میں ننھے بچوں کے لیے سمر کیمپ کا اہتمام

07-19-2023

(لاہور نیوز) لاہور عجائب گھر میں ننھے بچوں کے لیے سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

دو مہینے کے سمر کیمپ میں مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ننھے ننھے بچوں کو سمر کیمپ میں فن ایکٹیوٹیز سکھائی گئیں۔ بچوں نے خود پوٹر ویل چلا کر ہاتھ سے مختلف قسم کے مٹی کے برتن تیار کیے جن میں گلاس، پلیٹس، گلدان اور جانور شامل تھے۔ ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے سمر کیمپ میں مختلف قسم کی ایکٹیوٹیز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عجائب گھروں کا بنیادی مقصد بچوں کو تعلیم اور تہذیب کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ ہڑپہ کے علاقے سے خاندانی کمہار اللہ دتہ نے بچوں کو مٹی کے برتن تیار کرنا سکھائے۔ ننھے بچوں نے پوٹری کی ایکٹیوٹی میں خوب دلچسپی دکھائی اور مختلف قسم کے مٹی کے برتن بنائے۔ بچوں میں پتھر کے زمانے کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے لیے پوٹری کی ورکشاپ رکھی گئی ۔ پوٹری ورکشاپ  کیپر علیزہ رضوی کی سربراہی میں ہوئی۔