پنجاب بھر میں عاشورہ محرم تک فوج اور رینجرز طلب

07-19-2023

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں عاشورہ محرم تک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

پنجاب حکومت کے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کے لیے بڑے فیصلے سامنے آ گئے۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر رینجرز اور فوج تعینات ہو گی۔ پنجاب بھر میں نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھا جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔