ٹیوٹا کیریئر ڈویژن کی جانب سے فلیٹیز ہوٹل میں جاب فیئر کا اہتمام

07-19-2023

(لاہور نیوز) ٹیوٹا کیریئر ڈویژن کی جانب سے فلیٹیز ہوٹل میں جاب فیئر کا اہتمام کیا گیا۔ جاب فیئر میں دو ہزار طلبہ کی شرکت ہوئی۔

سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ٹیوٹا پنجاب عامر عزیز، صدر لاہور چیمبر کاشف انور، معاذ سلیم اور دیگر شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ لاہور کے ووکیشنل اداروں سے 285 طلبا اور 580 طالبات کی شرکت ہوئی۔ ٹیکنیکل اداروں سے 505 طلبا اور 200 طالبات شریک ہوئیں۔ 60 کمپنیوں نے جاب فیئر میں سٹالز لگائے۔ جاب فیئر میں 200 سے زائد طلبہ کو ملازمت کی پیشکش کی گئی۔ ٹیوٹا کے 45 نیم ہنر مند، 22 ہنر مند اور 110 انتہائی ہنر مند طلبہ کو ملازمت کے مواقع ملے۔ 45 شارٹ کورس کے طلبہ کو 7 صنعتی شعبوں میں ملازمت مل گئی۔ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے کہا کہ تقریب کا مقصد ٹیوٹا کے باصلاحیت نوجوان طلبہ کو معروف صنعتوں سے جوڑنا ہے۔ جاب فیئر میں شریک طالبات نے کہا کہ ٹیوٹا ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاونت دیتا ہے۔ جاب فیئر کے اختتام پر سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے کمپنیز مالکان میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔