ساحر علی بگا نے فلم انڈسٹری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، گلوکار کا بڑا اعلان

07-19-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے فلم بنانے کااعلان کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں،ان کے پاس فلم کے بہت موضوعات موجود ہیں، کچھ لکھے ہوئے بھی ہیں اور وہ رواں برس باضابطہ طور پر فلم کا نام بھی ظاہر کریں گے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ فلم قومی سطح کی ہوگی جس میں حب الوطنی کے جذبے کو پروموٹ کیا جائے گا، فلم جب بن کر سینما گھروں کی زینت بنے گی تو دیکھنے والوں کو مزہ آئے گا۔ اس موقع پر ساحرعلی بگا کے بیٹے اذان علی بگا کا کہنا تھا کہ اگر ان کے والد نے انہیں فلم میں کوئی کردار دیا تو وہ ضرورکریں گے۔ایک سوال پر اذان علی بگا کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی کو کاپی کرتے ہیں تو آپ اپنی شناخت کھو دیتے ہیں، گلوکاری میں بھی انہوں نے اپنا انداز اپنایا جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا، اداکاری میں بھی وہ اپنا اسٹائل لائیں گے وہ لوگوں کو پسند آئے گا۔