آغا علی اعلیٰ تعلیم یافتہ کیوں نہیں ہیں؟اداکار نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

07-19-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ فیس کے پیسے نہیں ہوتے تھے اس لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ نہیں ہوسکا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرا شوق ہی میرے روزگار کا ذریعہ بن گیا۔ سچ بتاؤں تو اداکاری کے علاوہ میرے پاس کوئی اور آپشن تھا بھی نہیں۔ فیس دینے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے اس لیے اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کرسکا صرف گریجویشن کیا ہے۔ آغا علی نے مزید کہا کہ بالی ووڈ پسند ہے تاہم اب شاید اسے نظر لگ گئی ہے کیونکہ متعدد فلمیں کچھ خاص اچھی نہیں تھیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا مسئلہ یہ ہے کہ کام کسی اور کا  ہوتا ہے کرتا کوئی اور ہے۔ پاکستان میں 2008 کے بعد سے سینما کی رونقیں بحال نہیں ہوسکیں۔