عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے
07-19-2023
(ویب ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت ایک ہزار 973 ڈالر کی سطح پر آ گئی،اسی باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ دریں اثنا سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی 4 ہزار 630 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 102 روپے ہو گئی۔