پنجاب میں لاہور نمبرداری نظام کی بحالی میں آخری نمبر پر آ گیا

07-19-2023

(لاہور نیوز) ایک سال بعد بھی نمبرداری نظام بحال نہ ہو سکا۔ پنجاب میں لاہور نمبرداری نظام کی بحالی میں آخری نمبر پر آ گیا۔

ایک سال قبل 23 ہزار سے زائد موضع جات میں نمبرداروں کی ازسر نو تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کے نو میں سے آٹھ ڈویژنوں میں نمبرداری نظام مکمل فعال ہو گیا۔ لاہور ڈویژن میں نمبردار کی 406 آسامیوں میں سے 135 تاحال خالی ہیں۔ 271نمبرداروں کی تعیناتی کو نوٹیفائی کرنا اسسٹنٹ کمشنرز پر بھاری پڑ گیا۔ ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو نمبرداری بارے مراسلہ جاری کر دیا۔ جتنے نمبرداروں کی تعیناتی ہو چکی اور جتنے موضع جات میں نمبردار نوٹیفائی نہیں ہو سکے، مراسلہ میں انکی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ نمبرداری نظام کے ذریعے آبیانہ ، زرعی اِنکم کی کولیکشن کو بڑھانے اور ریونیو امور کو نمٹانے کی منصوبہ بندی ہوتی ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں کو فوری پر کروا کر رپورٹ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔