شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
07-19-2023
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق قرطبہ چوک، شادمان، جیل روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ مال روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، مصطفی ٹاؤن اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش تاجپورہ میں 90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نشتر ٹاؤن میں 55، گلبرگ 32 اور لکشمی چوک میں 44 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔ بارش سے لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ 60 فیڈر کو بحال کر لیا گیا۔ شہر میں بارش کے حوالے سے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے واسا، ایل ڈی اے،سی بی ڈی کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری گنجائش سے فعال رکھیں۔ اے سیز فیلڈ میں پہنچیں۔ اپنے علاقے سے نکاسی آب کے ذمہ دار ہیں۔