لاہورانویسٹی گیشن پولیس:رواں سال 55 ہزارملزمان گرفتار

07-19-2023

(لاہور نیوز) لاہورانویسٹی گیشن پولیس کی رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ انویسٹی گیشن ونگ نے رواں سال1لاکھ 55 ہزار584 پینڈنگ روڈز کو کلیئر کروایا، 49ہزار 355 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے،55 ہزار80 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ کل504 گینگز کے1319ملزمان کو  گرفتار کیا اور9016مقدمات کو ٹریس کیا گیا، مجموعی طور پر تقریباً95 کروڑ56لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی کی گئی۔  ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے مزید بتایا کہ قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور اندھے قتل کے 186 مقدمات میں 275ملزمان کو گرفتارکرکے چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے۔ بچوں کے اغواء کے 850 مقدمات میں 550ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور تمام بچے بازیاب کروائے گئے۔ خواتین کے اغواء کے 1454مقدمات میں 1706خواتین کو بازیاب کروایا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ڈکیتی، رابری اور ڈکیتی معہ قتل کے 28 مقدمات میں 121 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سرقہ بالجبرکے4001 مقدمات میں 6999 ملزمان گرفتار کیے گئے، مجموعی طور پر 6105موٹر سائیکلیں اور 348 وہیکلز برآمد کرکے3647 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ نقب زنی کے 401 مقدمات میں 570 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1510 خطرناک اشتہاریوں سمیت کل 5495 اشتہاری ملزمان اور5047عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔ زیادتی اور بدفعلی کے مقدمات میں ملوث 160ملزمان ، منشیات کے2696مقدمات میں کل2779ملزمان گرفتارکیے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے ونگ کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔