آئی سی سی کی نئی رینکنگز، ون ڈے میں بابر کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

07-19-2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا دوسرا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔ ٹیسٹ کی باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی دوسری اور جنوبی افریقہ کے کگیسو رباڈا کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی اور پاکستان کے محمد رضوان کی دوسری جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تیسری پوزیشن ہے ۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں قومی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے ون ڈیوسن دوسرے اور پاکستان کے فخر زمان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔