زرعی ترقیاتی بینک: بارہ سال میں اربوں روپے کے قرضے معاف

07-19-2023

(ویب ڈیسک) زرعی ترقیاتی بینک نے 12 سال میں اربوں روپے کے قرضے معاف کردیے ، صرف 2019ء ميں بنک نے 24 ارب روپے کے قرضے معاف کئے گئے۔

بینک نے 2018 ميں66 کروڑ، 2019 ميں ساڑھے17ارب روپے کے قرض کی وصولی میں ناکام رہا۔ دستاویزات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک 2 سال ميں18 ارب سےزائد نقصان کاسامنا کرچکا ہے، نقصان کھاتے داروں کے مرنے، دیوالیہ ہونے یا پھر عدالت میں کیسز چلنے سے ہوا۔ بینک ريکارڈ کے مطابق قرض ہڑپ کرنے والوں ميں بيشتر کا تعلق لاہور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، کوئٹہ اور سکھرسے ہے۔ بینک انتظامیہ کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ زیرو ریکوری ایک باقاعدہ پراسیس ہے، تمام کیسزکوقانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں، غبن یا دیگر کارروائیوں میں ملوث ملازمین کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔