نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

07-19-2023

(لاہور نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

دورہ کرنے والے وفد میں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کے 42 افسران شامل تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے وفد کو ادارے کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سنٹر کا دورہ کروایا گیا،افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل بھی دکھایا گیا،افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور جدید ٹریفک منیجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ ایم ڈی محمد کامران خان نے وفد کو بتایا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو ہرممکن تعاون فراہم کررہے ہیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے۔ زیر تربیت سینئر افسران نے کہا کہ شہر کی سکیورٹی کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہونا خوش آئند ہے، موثر سکیورٹی کیلئے سیف سٹی پراجیکٹس ناگزیر ہیں۔