ساندہ پولیس نے کارروائیوں میں 4 منشیات فروش دھر لیے

07-19-2023

(لاہور نیوز) ساندہ پولیس کی مختلف کارروائیاں، سنیپ چیکنگ کے دوران 4 ریکارڈیافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش آصف ، فیصل، احمد کو بخت بلند کو گرفتار کیا گیا، ملزمان تعلیمی اداروں، ہاسٹلز، بس اڈا جات اور تفریحی مقامات کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر3 کلو 900 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم فیصل کے قبضہ سے 1159 گرام ، ملزم آصف سے 560 گرام ، ملزم احمد سے 1020 گرام اور ملزم بخت بلند کے قبضہ سے 1160 گرام چرس برآمد کی گئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔