داتا دربار پولیس کی کارروائی : 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
07-19-2023
(لاہور نیوز) داتا دربار پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 3 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور و جیب تراش گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق داتا دربار سے ثاقب عرف ساقی کو اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکل، کٹر پلاس اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان داتا دربار کے گردونواح میں لوگوں کی جیبوں پر بھی ہاتھ صاف کرتے تھے،دوران تفتیش ملزمان نے درجنوں واداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ثاقب عرف ساقی،شہزاد اور شان شامل ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔