ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع

07-19-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2023 کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

ایونٹ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں ایشیا کپ سے متعلق دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، ایشیا کرکٹ کونسل اور سری لنکا کرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں ایشیا کپ سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔