لاہور میں آٹے اور چینی کی قیمتیں بے لگام، شہری پریشان

07-19-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آٹے اور چینی کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں، انتظامیہ بے بس جبکہ عوام پریشان ہو گئے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 145 روپے تک پہنچ گئی ہے، عام مارکیٹ میں چینی 150 روپے کلو تک بیچی جارہی ہے، ادھر دس کلو آٹے کا تھیلا 1450 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے،  غلہ منڈیوں میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار 850 روپے وصول کی جارہی ہے جبکہ چکی آٹا 170 روپے کلو میں بک رہا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی اور آٹے نے خریداری محدود کردی ہے، کم خرید کر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے، ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے، غریب کی بنیادی ضرورت آٹا اور چینی بھی پہنچ سے بہت دور ہو چکی ہے۔ چینی مافیا کے سامنے انتظامیہ بس ہے جس وجہ سے قیمتیں مسلسل بڑھ رہیں ہیں، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔