محکمہ صحت پنجاب کا ہسپتالوں کیلئے نئے سامان کی خریداری کا فیصلہ
07-19-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے اور سہولیات کے فقدان کے پیش نظر اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ محسن نقوی نے خراب اور ناکارہ اے سی، پنکھے اور بستر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خراب اور ناکارہ اے سی، پںکھوں اور بستر تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کا اسپتالوں کے لیے نئے سامان کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے 5 ہزار نئے ایئرکنڈیشنرز خریدے جائیں گے، 100 بجلی ٹرانسفارمرز ،5سو واٹر الیکٹرک کولر اور 5 لاکھ بیڈشیٹ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف ہسپتالوں کے لیے 7ہزار ڈاکٹرز روم فرنیچر، 20ہزار ویٹنگ ایریا بینچز اور12 ہزار پنکھے خریدے جائیں گے۔ 4 لاکھ کاٹن بیڈ شیٹس، 7ہزار بچوں کے بستر،500 بےبی وارمراور 5 ہزار سٹریچر بھی شامل ہیں۔ بسترٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے 5 ہزار وہیل چیئرز خریدی جائیں گی۔ محکمہ صحت پنجاب نے خریداری کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا۔