اداکارہ زارا نور عباس اولاد میں شوہر جیسی خصوصیات کی خواہاں

07-19-2023

(ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زارا نور عباس نے اولاد میں شوہر کے جیسی کچھ خصوصیات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اولاد کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں زارا نور کا کہنا تھا کہ جب بھی مستقبل میں میری اولاد ہوگی، میں یہ چاہوں گی کہ اس کے اندر بالکل اپنے والد جیسی پیاری سی مسکراہٹ ہو، خصوصاً ایک اچھے سے دل کا مالک بھی ہو۔ یاد رہے کہ اداکار اسد صدیقی خود زارا کے گھر رشتہ لیکر گئے اس وقت ان کے ساتھ اداکارہ سجل علی، گلوکار عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین تھے، یہ جوڑا 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ زارا اور اسد کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021 میں سامنے آئی تھیں لیکن بچہ پیدائش کے چند روز بعد ہی انتقال کر گیا تھا۔