نم کراچی کے زیر تربیت افسران کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، ورکنگ کا جائزہ

07-19-2023

(لاہور نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (نم) کراچی کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ادارے کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق نم کراچی کے وفد میں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کے 42 افسران شامل تھے، سیف سٹیز اتھارٹی کے  مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا، افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے۔ وفد کے شرکاء نے سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ کو سراہا، وفد کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کی سکیورٹی کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہونا خوش آئند ہے، مؤثر سکیورٹی کے لیے سیف سٹی پراجیکٹس ناگزیر ہیں۔