ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ: حمزہ اور حذیفہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

07-19-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان اور حذیفہ ابراہیم نے شاندار آغاز کیا اور اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں شروع ہوگئی جس میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے ، پہلے میچ میں حذیفہ ابراہیم نے مکاؤ کے کھلاڑیوں کو سٹریٹ گیمز میں شکست دی۔  حذیفہ کی کامیابی کا سکور گیارہ دو، گیارہ دو اور گیارہ تین رہا ، دوسرے میچ میں حذیفہ ابراہیم نے ہانک کانگ کے کھلاڑی ٹام شینگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد گیارہ پانچ ، نو گیارہ ، گیارہ سات اور گیارہ چار سے ہرا کر اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا اور یوں انہوں نے  پہلے روز دونوں میچز جیتے۔ دوسری جانب پاکستان کے حمزہ خان نے کینیڈا کے واسع مقصود کو سٹریٹ گیم میں ہرا دیا۔ حمزہ کی کامیابی کا سکور گیارہ تین ، گیارہ چار اور گیارہ آٹھ رہا  جبکہ پاکستان کے معین الدین کے خلاف آسٹریلوی کھلاڑی کو واک اوور ملا۔