سعود شکیل سری لنکا میں منفرد کارنامہ سرانجام دینے والے پاکستان کے پہلے بیٹر

07-19-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مڈل آرڈ بیٹر سعود شکیل نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا جو آج تک کوئی بھی پاکستانی سری لنکا میں انجام نہیں دے سکا۔

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز  سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی اور ساتھ ہی سری لنکا میں کسی بھی پاکستان بیٹر کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی سکور بھی جڑ دیا۔ سعود شکیل نے جب 197 رنز بنائے تو انہوں نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑا، بعد ازاں ڈبل سنچری سکور کرکے سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلی پاکستانی بیٹر بن گئے۔