ایل ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

07-19-2023

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

چیف سکیورٹی آفیسر خواجہ محفوظ الحسن کو ایڈمن ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون کیپٹن (ر) احمد فراز کو چیف سکیورٹی آفیسر کا اضافی چارج دے دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ون ونڈو عاصم مشتاق کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ون میں تعینات کر دیا گیا۔ تقرری کی منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ اعجاز کو ہاؤسنگ فور میں تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن عاطف منیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو کا اضافی چارج دے دیا گیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عروہ اسلم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کانفیڈنشل ایڈمن ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کَچی آبادی طاہر محمود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ فائیو تعینات کر دیا گیا،  ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریما آفتاب کو کَچی آبادی ڈائریکٹوریٹ میں اضافی چارج دے دیا گیا،  ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عمیر بن سعد کو ٹاؤن پلاننگ زون ون میں تعینات کر دیا گیا۔