ویمنز فٹبال: سنگاپور نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

07-19-2023

(ویب ڈیسک) سنگاپور نے پاکستان کو دوستانہ ویمنز فٹبال میچ میں ایک صفر سے شکست دے دی۔

سنگاپور میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان دو دوستانہ میچز کھیلے جانے تھے لیکن پاکستانی ٹیم کو  این او سی اور ویزے کے اجراء میں تاخیرکے باعث دورے کا پہلا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ فرح نور زہرہ نے 81 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے ٹیم کو فتح دلوا دی۔