مرغی کا گوشت سستا ہو کر بھی غریب کی پہنچ سے دور

07-19-2023

(لاہور نیوز) مرغی کا گوشت سستا ہو کر بھی غریب کی پہنچ میں نہ آسکا۔

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کمی کر دی گئی، 7 روپے کمی کے بعد مرغی کا گوشت 582 روپے سے کم ہو کر  575 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر  کے دام  بھی 5 روپے فی کلو کم ہو گئے، ہول سیل ریٹ پر زندہ برائلر کے دام 369 جبکہ پرچون بازار میں 383 روپے مقرر کیے گئے ہیں ادھر انڈوں کی قیمت  257 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہے۔